• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں سب سے زیادہ جوہری ہتھیار روس کے پاس

دنیا بھر میں سب سے زیادہ جوہری ہتھیار روس کے پاس

اگرچہ سرد جنگ کے بعد دنیا میں جوہری ہتھیاروں کی تعداد بہت کم ہو گئی تاہم دنیا میں اب بھی ایسے سیکڑوں جوہری ہتھیار موجود ہیں جنہیں مختصر نوٹس پر چلایا جا سکتا ہے،دنیا بھر میں 14 ہزار 500 جوہری ہتھیار ہیں، سب سے زیادہ روس کےپاس ہیں،ماسکو کے پاس 6ہزار800، امریکا 6ہزار 550، پاکستان اور بھارت تقریباً 130،140جوہری ہتھیار ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کےمطابق دنیا کے مختلف ممالک اپنے جوہری ہتھیاروں کی تفصیلات کو مخفی رکھتے ہیں مگر 9ممالک کے تقریباً 9000 جوہری ہتھیاروں کے بارے میں معلومات منظرِ عام پر آ چکی ہیں، یہ ہتھیار یا تو زمین پر یا پھر بحری اور فضائی اڈوں پر لگائے گئے ہیں اور ان میں سے تقریباً 1800ایسے ہیں جو کہ چند لمحوں کے نوٹس پر لانچ کیے جا سکتے ہیں، ان میں سے اکثریت امریکا اور روس کے پاس ہیں۔آرمز کنٹرول ایسوسی ایشن اینڈ فیڈریشن آف امریکن سائنٹسٹ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا میں14ہزار500 جوہری ہتھیار موجود ہیں، جوہری ہتھیار رکھنے والے ان 9ممالک میں شمالی کوریا بھی شامل ہے۔ اس وقت شمالی کوریا کے پاس 10سے 20جوہری ہتھیار ہیں ، 6بار جوہری ہتھیاروں کا تجربہ کیا جاچکا ہے، آخری تجربہ ستمبر2017میں کیاگیا۔ اسرائیل کے پاس 80جوہری ہتھیار ہیں۔ بھارت کے پاس 120سے130 جوہری ہتھیار ہیں،کل 3تجربے کیے گئے۔ پاکستان کے پاس 130سے 140جوہری ہتھیار ہیں، کل 2 تجربے کیےگئے۔ برطانیہ کے پاس 215جوہری ہتھیارہیں، برطانیہ 45تجربات کرچکا۔ چین کے پاس 270جوہری ہتھیار ہیں ،45تجربات کیے گئے۔ فرانس کےپاس 300جوہری ہتھیار ہیں،210تجربات کیے جاچکے ہیں۔ امریکا کے پاس 6ہزار550جوہری ہتھیار ہیں، امریکا کل 1ہزار30تجربات کرچکا ہے۔ روس کے پاس 6ہزار8Z00جوہری ہتھیار ہیں، روس کی جانب سے 715جوہری تجربات کیے جاچکے ہیں۔

تازہ ترین