• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منڈی میں رنگ برنگ کا مال تھا اور طرح طرح کے خریدار۔
کسی دکان پر جھوٹ کی جڑ دستیاب تھی۔
کسی کھوکھے پر جھوٹ کی بیل فراہم تھی۔
کسی گودام میں جھوٹ کا پھل ذخیرہ تھا۔
ہر نسل، ہر قوم، ہر فرقے کا خریدار موجود تھا۔
ہر رنگ، ہر قسم، ہر نوع کا جھوٹ بک رہا تھا۔
مجھے پریشان پھرتا دیکھ کر ایک آڑھتی نے پوچھا،
’’صاحب؟ میں کچھ خدمت کروں؟‘‘
میں نے فرمائش کی،
’’مجھے خالص سچ کی تلاش ہے۔‘‘
آڑھتی نے ہنس کے کہا،
’’اس منڈی میں صرف جھوٹ ملتا ہے۔
اپنا سچ خود کاشت کرنا پڑتا ہے۔‘‘
(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ پر رائے دیں 00923004647998)

تازہ ترین