• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت آج پھر ہو گی

نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت آج پھر ہو گی ،سپریم کورٹ نے مفرور راؤ انوار کی گرفتاری کے لیے 2 دن کی مہلت دیتے ہوئے آئی جی سندھ کو آج رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے رکھا ہے۔

گزشتہ سماعت پرآئی جی سندھ ا ے ڈی خواجہ نے سپریم کورٹ کو یقین دہانی کرائی تھی کہ مفرور راؤ انوار کی گرفتاری میں دو تین روز میں پیش رفت ہوجائے گی۔

راؤ انوار کے بیرون ملک جانے کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں جبکہ نقیب اللہ کے والد نے پیسے لے کر ڈیل کرنے خبروں کو مسترد کیا تھا۔

تازہ ترین