• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغیر معاوضہ فلموں میں کام کرنے والے بولی وڈ اداکار

بغیر معاوضہ فلموں میں کام کرنے والے بولی وڈ اداکار

بولی وڈ کے صف اول اداکاروں میں شمار ہونے والے متعدد اداکار کئی بار بغیر ایک پیسہ وصول کیے یا بہت کم معاوضے پر فلموں میں کام کرچکے ہیں۔

سلمان خان نے ہدایت کارہ فرح خان کی فلم’تیس مار خان‘،’سن آف سردار‘اور’فگلی‘کے کرداروں کے لیے کوئی معاوضہ نہیں لیاتھا۔

نامور بولی وڈ اداکارہ دپیکا پاڈوکون نے 2007 میں شاہ رخ خان کے مقابل فلم’اوم شانتی اوم‘میں کام کرنے کا کوئی معاوضہ وصول نہیں کیاتھا۔


شاہ رخ خان فلموں میں کام کرنے کا معاوضہ نہیں لیتے بلکہ فلم کے بزنس میں شراکت داری کرتے ہیں۔ تاہم انہوں نے2014میں ریلیز ہوئی فلم’بھوت ناتھ ریٹرنز‘میں کام کرنیکا ایک پیسہ بھی وصول نہیں کیاتھا۔2009میں ریلیز ہونے والی فلم’بلو، باربر‘کے گانے ’مرجانی‘میں اداکارہ کرینہ کپورنے پرفارم کرنے کےکوئی پیسے نہیں لئے،اس کے علاوہ فلم’دبنگ2‘کے مقبول ترین گیت’فیوی کول‘کے لیے بھی انہوں نے کوئی معاوضہ نہیں لیاتھا۔

نامور اداکارہ کترینہ کیف کا فلم’اگنی پتھ‘کے لیے فلمایا گیا مشہور گانے’چکنی چمبیلی‘کا کوئی معاوضہ نہیں لیاتھا، تاہم گانے کی مقبولیت کے پیش نظر فلم کی ریلیز کے بعد فلم کے پروڈیوسر کرن جوہر نے انہیں چار کروڑ کی فراری بطور تحفہ دی تھی۔

سوناکشی سنہا نے 2013 میں ریلیز ہوئی اکشے کمار کی فلم ’باس‘کے ایک گانے میں پرفارم کرنے کے لیے کوئی معاوضہ نہیں لیاتھا۔

شاہد کپور نے فلم’حیدر‘ کے لیے ایک پیسہ بھی چارج نہیں کیاتھا۔

اداکارہ سونم کپور نےفلم’بھاگ ملکھا بھاگ‘میں کام کرنے کے لیے صرف 13 روپے وصول کیے تھے۔

تازہ ترین