کراچی حیدرآباد شاہراہ پر نوری آ باد کے مقام پر ٹرالر اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت شاکر، عمیر اور فرحان کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ تین زخمیوں میں سے صرف 2 افراد نعمان اور زین کے نام معلوم ہو سکے ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ حادثے کا شکار افراد کراچی سے حیدرآباد جا رہے تھے۔