• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پریا پرکاش کے نئے فوٹو شوٹ نے دھوم مچادی

اپنے چہرے کے تاثرات اور آنکھوں کا جلوہ دکھا کر لاکھوں دلوں کو پگھلانے والی’ پریا پرکاش‘ ایک بار پھر سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں ہیں۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا سے راتوں رات شہرت حاصل کرنے والی پریا پرکاش کے نئے فوٹوشوٹ نےدھوم مچادی ہے۔ انہوں نے حال ہی میں ایک شوٹ کروایا جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

نئے فوٹو شوٹ میں انہیں گلابی اور کالے رنگ کے گان میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔جس کی تصویریں انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر بھی شئیر کی ہیں ۔


پریا پرکاش کی بھارتی ملیالم فلم’اورو آدھار لو‘کے گانے’ مانیکا ملارایا پووی‘کی مختصر ویڈیو نے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ایک عام سی لڑکی کو اسٹار بنا دیا۔

18 سالہ عام سی لڑکی نے محض ایک مختصر ویڈیو کی بدولت 52 لاکھ مداحوں کو اپنا دیوانہ بنا دیا ہے جبکہ انسٹا گرام پران کے مداحوں کی تعداد نے ’مارک زاکربرگ‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔


یہ بھی کہا جارہا ہے کہ روہٹ شٹھی کی اگلی فلم’ سبھا‘میں رنویر سنگھ کے مد مقابل پریا پرکاش کو کاسٹ کیا جائے گاتاہم اس سے متعلق حقیقت ابھی منظر عام پر نہیں آئی ہے۔

پریا پرکاش کی ملیالم فلم ’اورو آدھار لو‘14 جون کو ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین
تازہ ترین