• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن پی ٹی آئی فنڈزکی جانچ پڑتال آج سےکرے گا

الیکشن کمیشن پی ٹی آئی فنڈزکی جانچ پڑتال آج سےکرے گا

الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے فنڈز اور اکاونٹس کی جانچ پڑتال آج سے کررہا ہے، ڈی جی لاء الیکشن کمیشن محمد ارشد کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی آج کام شروع کرے گی۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس اور سات سال کے فنڈز کی چھان بین کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ درخواست پر کارروائی سے متعلق گزشتہ سماعت کے دوران فیصلہ سنایا تھا۔

تین رکنی کمیٹی ایک ماہ میں کام مکمل کر کے رپورٹ پیش کرے گی، کمیٹی میں صرف فریقین اور ان کے وکلاء پیش ہو سکیں گے۔

تازہ ترین