• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رئیر ایڈمرل عمران احمد نے لاجسٹک کمانڈ کی کمان سنبھال لی

 رئیر ایڈمرل عمران احمد نے لاجسٹک کمانڈ کی کمان سنبھال لی

رئیر ایڈمرل عمران احمد نے پاک بحریہ کی لاجسٹک کمانڈ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں منعقد ہوئیجس میں رئیر ایڈمرل عمران احمد نے سبکدوش ہونے والے کمانڈر لاجسٹک رئیر ایڈمرل ساجد وزیر خان سے کمان حاصل کی۔


تقریب کے دوران نئے کمانڈر لاجسٹک کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

کمانڈر لاجسٹک رئیر ایڈمرل عمران احمد پاک بحریہ کے جہازوں کی مرمت و مینٹیننس اور یونٹس کی لاجسٹک سپورٹ اور سہولیات کے سربراہ ہوں گے۔

کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب میں پاک بحریہ کے افسروں، جوانوں اور سویلین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تازہ ترین