• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ڈنمارک میں ترک سفارتخانے پر پٹرول بم سے حملہ

ڈنمارک میں ترک سفارتخانے پر پٹرول بم سے حملہ

ڈنمارک میں ترکی کے سفارتخانے پر پٹرول بم سےحملہ کیا گیا ہے، تاہم اس حملے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

ڈینش پولیس کے مطابق کوپن ہیگن میں ترک سفارتخانے پر دو افراد نے پٹرول بم سے حملہ کیا۔

پٹرول بم کے حملے سے عمارت کو معمولی نقصان پہنچا، تاہم اس حملے کے وقت سفارتخانے کی عمارت خالی تھی اس لیے کسی شخص کو بھی نقصان نہیں پہنچ سکا۔

مقامی پولیس اس واقعےکی تحقیقات کر رہی ہے، تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین