• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ الیکشن میں تاجروں کو ٹکٹ دیں گے، عمران خان

آئندہ الیکشن میں تاجروں کو ٹکٹ دیں گے، عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ تاجر برادری نے ہمیشہ مشکل حالات میں ساتھ دیا، آئندہ الیکشن میں تاجروں کو ٹکٹ دیں گے۔

کراچی میں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ تاجر برادری الیکشن میں حصہ لے۔

عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں اداروں کو ٹھیک کر کے دکھا دیا، اس صوبے کی طرح پورے پاکستان کو مثالی بناناچاہتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت ٹیکس پر ٹیکس لگا رہی ہے، ملکی معیشت مکمل طور پر تباہ ہو گئی، بہترمعیشت کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے ہوں گے۔

تازہ ترین