• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کے آڑھے ٹیڑھے مشکل تیرین راستے پرفراری کار کا انوکھا ریکارڈ


خطرناک پہاڑی راستوں پر ڈرائیونگ آسان نہیں ، ایسے ہی ایک ماہر ڈرائیور نے چین میں خطرناک ترین راستوں پر فراری کار تیز رفتاری سے دوڑا کر ریکارڈ بنا دیاہے ۔

جی ہاں چین میں1,519میٹر بلندی پر بنے اس آڑھے ٹیڑے راستے پر لگ بھگ 99خطرناک موڑ ہیں جن کے ارد گرد گہری کھائیاں موجود ہیں ۔

تقریباً7میل لمبے اس پہاڑی راستے پر ماہر فارمولا وَن ڈرائیور نے جدید فراری 458 پر کار میں سفر کرتے ہوئے 9منٹ اور51سیکنڈوں میں طے کر لیا جو کہ اس راستے کو اب تک سب سے مختصر وقت میں طے کرنے کا ریکارڈ ہے ۔

اس انوکھے مظاہرے میں ماہر ڈرائیور نے نہ صرف کار کی کامیابی سے آزمائش کی بلکہ اپنی مہارت سے اس راستے پر ڈرائیونگ کر کے دیکھنے والوں کو بھی دنگ کر دیا۔