• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس :صدارتی الیکشن کے دوران ووٹنگ کے لئے لوگوں نے دلچسپ روپ دھار لئے


روس میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ولادی میر پیوٹن نے چوتھی بار بھی میدان مار لیا۔

صدارتی الیکشن کے دوران ووٹنگ کیلئے جہاں ووٹرز نے بڑی تعداد میں حصہ لیا وہیں اپنے ووٹ کو یادگار بنانے کے لئے کچھ منچلے نوجوانوں نے دلچسپ روپ دھار کرشرکت کی اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

اس موقع پر کوئی راکٹ کاسٹیوم پہن کر پہنچا تو کسی نے ریچھ کا روپ دھار کر اپنا ووٹ درج کروایا،ایک منچلا نوجوان دیوہیکل سینڈوچ اٹھا کر اپنا ووٹ کاسٹ کرنے چلا آیا۔

واضح رہے پیوٹن1999 سے 2000 تک اور پھر2008 سے 2012تک روس کے وزیر اعظم بھی رہ چکے ہیں۔