امریکی شہر نیو یارک میں میٹھا کھانے کے شوقین افراد کیلئے دلچسپ میلے کا انعقادکیا گیا ۔
جس میں شہر بھر سے ہزاروں افراد شرکت کیلئے پہنچے اور مزیدار ڈیزرٹس سے خوب لطف اندوز ہوتے دکھائی دئیے۔
اس میلے کا مقصد میٹھا کھانے کے شوقین افراد کے لئے نت نئے اور منفرد ڈیزرٹس تیار کرنا تھاجنہیں کھا کر یہاں آنے والے افراد ماہر شیفس کی کاوشوں کو سراہتے نظرآئے۔
اس موقع پر شائقین نا صرف ان ڈیزرٹس کو کھاکر لطف اندوز ہوئے بلکہ سیلفیاں بنا کر اس میلے کویادگار بنا ڈالا۔