• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا دورہ کویت

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کویت آرمی کے چیف آف جنرل اسٹاف، کویت نیول فورسز کے سربراہ اور کمانڈر کوسٹ گارڈ سے ملاقاتیں کیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنے دورہ کویت میں ہونے والی ملاقاتوں کے دوران با ہمی دلچسپی کے اُمور، دفاعی تعلقات اور باہمی اشتراک کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا ۔

پاک بحریہ کے سربراہ نے ان ملاقاتوں میں بحری دہشت گردی کے خلاف جنگ اور بحری قزاقی کی بیخ کنی میں پاک بحریہ کے عزم پر روشنی ڈالی۔


اس موقع پر کویتی اتھارٹیز نے بحری امن و استحکام کو فروغ دینے اور کویت نیوی کو تربیتی سہولیات کی فراہمی میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔

ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کویت کی بحریہ کے جہاز کا بھی دورہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابقپاک بحریہ کے سر براہ کا یہ دورہ دونوں ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین تعاون میں مزید وسعت اور مضبوطی کا باعث ہوگا۔

تازہ ترین