• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
عامر لیاقت کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اسٹیٹس کو اور تبدیلی لانےوالی جماعت کا مقابلہ ہے جبکہ الیکشن میں 6 مہینے رہ گئے ہیں ۔

عمران خان، عامر لیاقت حسین اوراداکارعابد علی کراچی میں مشترکہ میڈیا سے گفتگو کررہے تھے،جہاں پی ٹی آئی چیئرمین نے عامر لیاقت حسین اوراداکار عابد علی کوپارٹی میںشامل ہونے پر خوش آمدیدکہا ۔


انہوں نے مزید کہا کہ کراچی روشنیوں کا شہر تھا اور اب کہاں پہنچ گیاہے، سڑکیں تو عوام خود بنادیتی ہے،پیسا عوام پر خرچ کرنا چاہیے، چاہتے ہیں کہ سندھ کے لوگ اب تحریک انصاف کو موقع دیں ،ہم کام کرکے دکھائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں فخر ہے کہ خیبر پختونخوا میں پہلی مرتبہ حکومت ملی اور ہم تعلیم، پولیس، ترقی اورغربت کے خاتمے کے لیے کام کررہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پنجاب کے ترقیاتی فنڈ کا زیادہ تر حصہ صرف لاہور پر خرچ کردیاجاتا ہے، جنوبی پنجاب میں30سال میں ایک اسپتال نہیں بنا جبکہ خیبرپختونخوا میں جو ہم نے وعدےکیےوہ پورے کیے۔

تازہ ترین