• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کنگز کے لینڈل سیمنزپاکستان آنے کو تیار

کراچی کنگز کے لینڈل سیمنزپاکستان آنے کو تیار

کراچی کنگز کے ویسٹ انڈین کھلاڑی لینڈل سیمنز بھی پاکستان سپر لیگ کے میچز کھیلنے پاکستان آئیں گے۔

ترجمان کراچی کنگز نے ان کی پاکستان آنے کی خبر کی تصدیق کردی ہے۔ اس سے قبل خبر منظر عام پر آئی تھی کہ سیمنز پاکستان نہیں آرہے۔

کراچی کنگز کی ٹیم میں اب صرف اوئن مورگن کے علاوہ تمام کھلاڑی پاکستان میں میچز کھیلنے آئیں گے۔

دیگر کھلاڑیوں میں ڈینلی، ٹائمل ملز، کولن انگرام، ڈیوڈ ویس اور روی بوپارا شامل ہیں۔

کراچی کا مقابلہ 21 مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔

پی ایس ایل تھری کا فائنل 25 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین