• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمن وزیر داخلہ کا سرحدی نگرانی بڑھانے کا مطالبہ

جرمن وزیر داخلہ کا سرحدی نگرانی بڑھانے کا مطالبہ

جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر نے ملکی سرحدوں کی نگرانی بڑھانے اور بارڈر کنٹرول کا مطالبہ کردیا ہے۔

جرمن ہوم منسٹر کے مطابق یورپی یونین بیرونی سرحدوں کی نگرانی میں ناکام ہو چکی ہے۔ اس لیئے جرمنی کو اپنا بارڈر کنٹرول بڑھانے اور یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ سرحدی نگرانی میں تبدیلی کی ضرورت کہاں ہے۔

جرمن وزیر داخلہ کا سرحدی نگرانی بڑھانے کا مطالبہ

زیہوفر نے شینگن معاہدے کو معطل کیے جانے کا بھی مطالبہ کیا جس کی رُو سے اس زون میں شامل یورپی ممالک میں آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت ہے۔ جرمن وزیر داخلہ نے اخبار ’ویلٹ ام زونٹاگ‘ کو بتایا کہ اب یورپی ممالک کے درمیان اندرونی سرحدوں پر بارڈر کنٹرول سخت کیا جانا بہت ضروری ہو گیا ہے۔

زیہوفر کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل قریب میں شینگن معاہدے کو قابل عمل نہیں دیکھتے۔زیہوفر کا تعلق چانسلر میرکل کی سیاسی پارٹی (سی ڈی یو) کی بویریا میں ہم خیال جماعت کرسچن سوشل یونین (سی ایس یو) سے ہے۔

تازہ ترین