• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنیوا موٹر شوتمام تر رعنائیاں بکھیر کر اختتام پذیر

 جنیوا موٹر شوتمام تر رعنائیاں بکھیر کر اختتام پذیر

سوئزرلینڈ کے شہر جنیوا میں 88ویں سالانہ موٹر شو کا میلہ تمام تر رعنائیاں بکھیر کر اختتام پذیر ہو گیا، جہاں مرسڈیزبیز، بی ایم ڈبلیو، نیسان، لینڈ رور، شیورلیٹ، جیگوار، فورڈ اور ہونڈا سوکس کی چمچماتی نت نئی گاڑیوں نے دھوم مچا دی ۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی’پال ایکسپو‘کنونشن سینٹرمیں منعقدہونے والے اس جنیوا موٹر شو میں دنیا بھر سے بے شمارکار ساز کمپنیاں سینکڑوں شاندار اور پرتعیش گاڑیوں کے ماڈلزکے ساتھ شریک ہوئیں۔


ان کمپنیوں نے ا پنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کے ساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے50سے زائد ماڈلز بھی نمائش کے لیے پیش کئے۔

 جنیوا موٹر شوتمام تر رعنائیاں بکھیر کر اختتام پذیر

جدید ترین ٹیکنالوجی کی حامل گاڑیوں سے سجے اس موٹر شو نے عوام کے لئے8مارچ سے 18مارچ تک اپنی رعنائیاں بکھیریں، جس میں ایک ہزار ہارس پاور انجن سے مزین ہائپر کار اورجدیداسٹریٹ کارز سے لے کر لگژری گاڑیوں  اور اسپورٹس کار کے کئی جدید ماڈلز موجود تھے ۔

 جنیوا موٹر شوتمام تر رعنائیاں بکھیر کر اختتام پذیر

ان میں معروف آٹو موبائل کمپنیوں کی الیکٹرک کاریںمرکز نگاہ بنی رہیں جبکہ 7ہزار اسکوائرمیٹرز رقبے پر پھیلے نمائشی ہالز میں منعقد ہونے والے اس موٹر شو میں رواں برس لاکھوں افراد شریک ہوئے اور خو ب لطف اندوز ہوئے۔

تازہ ترین