• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم’ 'بلیک پینتھر‘ کی باکس آفس پر دھوم برقرار

فلم’ 'بلیک پینتھر‘ کی باکس آفس پر دھوم برقرار

مارول سپر ہیرو ز کے مشہورفکشنل کردار’ بلیک پینتھر‘کے گِرد گھومتی ایکشن ایڈونچر سے بھرپور نئی سائنس فکشن فلم’ 'بلیک پینتھر‘ 'نے باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے ۔

پانچویں ویک اینڈ پر فلم نے605ملین ڈالر کمائی کے ساتھ نہ صرف باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ، بلکہ ریکارڈبھی قائم کر دیا گیا۔


فلم ‘بلیک پینتھر‘ جواب فلم ’اواتار‘ کے بعد دوسری فلم بن گئی ہے، جو مسلسل پانچویں ہفتے بھی پہلی پوزیشن پر ہے اور اس کے علاوہ ’بلیک پینتھر‘نے دنیا بھر سے کل183بلین ڈالر کما کر بھی ناقدین کو حیران کر دیا ہے ۔

ریان کوگلر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی’واکانڈا‘نامی سرزمین کے ایک ایسے بادشاہ کے گِرد گھوم رہی ہے جس کی سلطنت میں خانہ جنگی کا آغاز ہو جاتا ہے ۔

یہ بادشاہ اپنی حکمرانی کو برقرار رکھنے اور سلطنت کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے سے بچانے کے لیے ’کنگ ٹی چالا‘بلیک پینتھر کا روپ دھار کر سی آئی اے ایجنٹ اور’ واکانڈا‘کی سلطنت کی سیکیورٹی فورسز کی مدد سے اپنے دشمنوں کا خاتمہ کرنےکے لیے اعلانِ جنگ کر دیتا ہے ۔

تازہ ترین