• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے دعویداروں نےہی عوام پر ظلم کے پہاڑ ڈھائے، نثار کھوڑو

کراچی کے دعویداروں نےہی عوام پر ظلم کے پہاڑ ڈھائے، نثار کھوڑو

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ کراچی کے دعویداروں نے کراچی کی عوام پر ظلم کے پہاڑ ڈھائے اور شہرمیں اپنے لوگوں کو مروایا ، ہم نے کوشش کی کراچی آزاد ہو اور آج کراچی آزادی سے سانس لے رہا ہے۔

انہوں نے یہ بات کراچی کے علاقے برنس روڈ میں رکنیت سازی کیمپ کے دورے کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کے دوران کہی جبکہ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما وقار مہدی، شاہدہ رحمانی، نجمی عالم اور خلیل ہوت بھی موجود تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ رکنیت سازی مہم کے دوران اب تک سندھ میں 30 لاکھ افراد نے پیپلز پارٹی کی رکنیت حاصل کر لی ہے،جبکہ کراچی کے ضلع کورنگی میں ایک لاکھ 32 ہزار افراد نے پیپلز پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پٹھان خان صرف رونے کیلئے پیدا ہوا ہے، جھوٹوں اور یوٹرن والوں کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہئے۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ میاں صاحب آپ نے دیکھا کس طرح سینیٹ کی زمین آپ کے لیے تنگ ہوگئی جبکہ گرینڈ الائنس والے گھوٹکی کے ضمنی الیکشن کی شکست کے بعد منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔

تازہ ترین