• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل پلےآف میچز، سیکیورٹی اور دیگر انتظامات مکمل

پی ایس ایل پلےآف میچز، سیکیورٹی اوردیگرانتظامات مکمل

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل پلے آف میچز کی سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب اور کمشنر لاہور نے اسٹیڈیم میں انتظامات کا جائزہ لیا۔

لاہور کا تاریخی قذافی اسٹیڈیم پی ایس ایل تھری کے دو پلے آف میچز کی میزبانی کرے گا ، اسٹیڈیم سے مال روڈ کے نجی ہوٹل تک دفعہ 144 بھی نافذ کردی گئی، اسٹیڈیم کے اندر اور باہر تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے جبکہ اسٹیڈیم کے اطراف کھلاڑیوں کےبڑے بڑے ہورڈنگز نے میچز کا ماحول بنا دیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ کرکٹ کا رنگ جمےگا،شائقین کو تمام سہولتیں دیں گے، صاف پانی اور کھانے پینے کی اشیاء بھی ارزاں قیمتوں پر دستیاب ہوں گی۔

پی ایس ایل پلےآف میچز، سیکیورٹی اوردیگرانتظامات مکمل

ان کا کہنا تھا کہ شائقین کے لیے لبرٹی اور یونیورسٹی گراؤنڈ سمیت 4 پارکنگ ایریاز بنائے گئے ہیں، جہاں سےفری شٹل سروس چلےگی، اسٹیڈیم کے اردگرد 3 کلومیٹرکی حدود میں تعلیمی ادارے دن گیارہ بجے بند کر دیے جائیں گے جبکہ میٹرو بس کے چند ایک اسٹیشنز بھی بند رہیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی کےحوالے سے قذافی اسٹیڈیم میں مانیٹرینگ سیل بھی قائم کردیا گیا ہے جبکہ سکیورٹی افسران نے ڈریسنگ رومز اور شائقین کے انٹری پوائنٹس کا دورہ بھی کیا ہے۔

تازہ ترین