• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

نیوزی لینڈمیں سلوپ اسٹائل سائیکلنگ مقابلے

نیوزی لینڈمیں سلوپ اسٹائل سائیکلنگ مقابلے

یوں تو دنیا میں بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو سائیکل چلانا جانتے ہی نہیں ، لیکن اس کے برعکس کچھ لوگ تو ایسے بھی ہیں جو سائیکل چلانے کے منفرد اور خطرناک طریقے اپناتے ہیں۔

نیوزی لینڈ میں بھی دنیا بھر سے آنے والے ماہر سائیکل سواروں کے درمیان سالانہ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔


نیوزی لینڈ کے شہر’روٹوروا‘ میں منعقد ہونے والے کرینک ورکس ورلڈ ٹور نامی اس مقابلے میں سائیکل سوار درمیان میں آنے والی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے سائیکلوں کو فضاء میں اچھالتے ہوئے شاندار کرتب پیش کر رہے ہیں۔

مقابلے کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد مقامی پارک کا رخ کررہی ہےجبکہ یہ مقابلہ 9روز تک جاری رہنے کے بعد 25مارچ کو اختتام پذیر ہوگا۔

تازہ ترین