• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاس اینجلس میں33ویں سالانہ میراتھن

بڑے پیما نے پر کھیلوں کا انعقاد صحت مند معا شرے کی عکا سی کر تا ہے اور اسی لیے دنیا بھر کے ممالک میں ہر سال مختلف میراتھن ریسوں کا انعقاد کیا جاتاہے۔


امریکی شہرلاس اینجلس میں بھی33ویں سالانہ میراتھن کا انعقاد کیا گیا، جس میں رواں برس تقریباً24ہزار افراد نے حصہ لیا، جن میں کئی پیشہ ورایتھلیٹس سمیت مختلف ممالک سے آئے ہزاروں غیر ملکی بھی شامل تھے۔

اس سالانہ ریس میں خواتین ، نوجوان اور بچوں سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے۔

میراتھن میں کینیا سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹ ’ویلڈن کیروئی‘ نے سب سے کم وقت میں مقررہ فاصلہ طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ خواتین کے مقابلے میں ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والی’سولے یوٹرا جیڈو‘ پہلی پوزیشن پر رہیں۔

تازہ ترین