• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل فائنل، ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت کا انکشاف

پی ایس ایل فائنل، ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت کا انکشاف

کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے، جو غیر قانونی طور پر ایک ویب سائٹ پر بیچے جارہے ہیں۔

کراچی میں پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹس کی آن لائن بلیک میں فروخت شروع ہوگئی، بلیک میں فروخت کرنے والی ویب سائٹ کے پاس ٹکٹ کہاں سے آئے؟ اور شناختی کارڈ کے بغیر کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ٹکٹس کیسے فروخت کیے جارہے ہیں؟

انتظامیہ کے پاس ان سوالوں کا تو کوئی جواب نہیں البتہ شہریوں کو اس ویب سائٹ سے ٹکٹ خریدنے سے منع کیا گیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے ٹکٹس کی بلیک میں فروخت روکنے کے لئے انتظامیہ نے دعوے تو بہت کئے تھے، لیکن ہوا وہی، جو ہمیشہ سے ہوتا آرہا ہے۔

فائنل کے ٹکٹس بلیک میں فروخت کرنے کا دھندہ ویسے تو کئی سوشل ویب سائٹس پر چل رہا ہے، مگر اب ایک پوری ویب سائٹ سامنے آئی ہے، جس میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے ٹکٹس کی فروخت کئی گنا زائد قیمت پر جاری ہے۔

ایک ہزار روپے والے انتخاب عالم انکوژر کی ٹکٹ 4900 روپے میں، ایک ہزار روپے والے ہی محمد برادرز انکلوژر کی ٹکٹ 6050 روپے میں جبکہ ماجد خان انکلوژر کے ٹکٹس کی فروخت 10 ہزار روپے میں جاری ہے۔

انتظامیہ کا موقف ہے کہ شہری کسی ایسی ویب سائٹ سے ٹکٹ نہ خریدیں، ٹکٹ پر شناختی کارڈ نمبردرج کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے شہری مشکل میں آسکتے ہیںتاہم ٹکٹ کے آن لائن بلیک کیے جانے کی شکایت انتظامیہ نے پی سی بی کو بھی کردی ہے۔


تازہ ترین