• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیپکا پاڈوکون نے سب سے زیادہ فالوورز کا انسٹا گرام ایوارڈ جیت لیا

دیپکا پاڈوکون نے سب سے زیادہ فالوورز کا انسٹا گرام ایوارڈ جیت لیا

ممبئی ( نیوز ڈیسک) بھارت میں پہلی بار اعلان کئے جانے والے انسٹا گرام ایوارڈز کے مطابق انسٹا گرام پر بولی وڈ اداکارہ دیپکا پاڈوکون نے سب سے زیادہ فالو کئے جانے والے اکاؤنٹ کا اعزاز جیت لیا اور کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی نے سب سے مصروف اکاؤنٹ کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔فہرست جس میں فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام کے سب سے مصروف کمیونٹی ممبرز کا اعتراف کیا گیا،نے ابھرتے ہوئے اجاؤنٹ اور 20 ملین مائل اسٹون کو بھی تسلیم کیا۔سب سے زیادہ فالو کئے جانے والے اکاؤنٹ کی کیٹیگری میں دیپکا پاڈوکون کے 22.4 ملین فالوورز کے مقابلے میں پریانکا چوپڑا 22ملین فالوورز کے ساتھ دیپکا پاڈوکون سے پیچھے ہیں،اور عالیہ بھٹ 20.8 ملین فالوورز کے ساتھ تسیرے نمبر پر ہیں۔ دیپکا پاڈوکون نے ایک بیان میں کہا کہ اپنے مداحوں اور پیاروں کے ساتھ رابطے میں رہنا میرے سب سے زیادہ اہمین رکھتا ہے، میں پیار، حمایت اور رابطوں کی قدر کرتی ہوں جو میں ان کے ساتھ بانٹتی ہوں اور مجھے امید ہے کہ میں سچی اور معتبر رہوں گی۔نئی آنے والی فلم دھڑک کے اداکار ایشان کھتر کونئے ابھرتے ہوئے انسٹا گرام اکاؤنٹ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔عالیہ بھٹ کو بھی شردھا کپور کے ساتھ 20ملین فالوورز کی کمیونٹی بنانے پر مائل اسٹون کا اعزاز دیا گیا۔

تازہ ترین