• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرفان خان کی بیماری کے باعث فلم ’سپنا دی دی‘ کی شوٹنگ مؤخر

عرفان خان کی بیماری کے باعث فلم ’سپنا دی دی‘ کی شوٹنگ مؤخر

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ کے ورسٹائل اداکارعرفان خان کے’نیورواینڈوکرائن ٹیومر‘ نامی بیماری میں مبتلا ہونے کے بعد فلم ’سپنا دی دی‘ کی شوٹنگ مؤخر کردی گئی۔ جس میں دپیکا پاڈوکون جلد ہی اسکرین پر پہلی بار گینگسٹر خاتون کے روپ میں نظر آنے والی تھیں، جس کے لیے فلم میں عرفان خان ان کی مدد کرتے۔تاہم اب عرفان خان کے بیمار ہونے کے بعد فی الحال فلم کی شوٹنگ کو مؤخر کردیا گیا۔خیال رہے کہ تین دن قبل ہی عرفان خان نے ٹوئٹر کے ذریعے ہی اس بات کی تصدیق کی کہ انہیں ’نیورو اینڈوکرائن ٹیومر‘ نامی مرض لاحق ہوگیا ہے۔تاہم عرفان خان نے یہ وضاحت نہیں کی تھی کہ ان کا مرض کس سطح کا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹرز کا کہناہے کہ عرفان خان کو علاج کے لیے بیرون ملک جانا پڑے گا، ان کا علاج کتنا طویل ہوگا یہ کہنا قبل از وقت ہے۔عرفان خان کی بیماری کے بعد ان کی فلم ’سپنا دی دی‘ کی شوٹنگ مؤخر کردی گئی۔

تازہ ترین