• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریمو ڈی سوزا کی نئی ڈانس فلم کا حصہ بننا بڑی کامیابی ہے، ورون دھون

ریمو ڈی سوزا کی نئی ڈانس فلم کا حصہ بننا بڑی کامیابی ہے، ورون دھون

ممبئی(ایجنسیاں) بولی وڈ اداکار ورون دھون نے کہا ہے کہ ہدایتکار ریمو ڈی سوزا کی نئی ڈانس فلم میں کام کرنا میرے لئے بہت بڑی کامیابی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ورون دھون نے کہا ہے کہ انہیں ہدایتکار ریمو ڈی سوزا کی نئی ڈانس فلم کا حصہ بننا میرے لئے بہت بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ ایک بار نیویارک میں پرفارم کرنا میرے لئے ایک زبردست تجربہ رہا لہٰذا جس کے بعد میں دوبارہ ان کے ساتھ کام کرنا چاہتا تھا اور بھوشن کمار نہ صرف ایک مضبوط پروڈیوسر ہیں بلکہ اپنے کام خاص طور پر میوزک میں اپنی خاص تخلیقی صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہیں۔فلم کی عکس بندی رواں سال کے آخر تک شروع کی جائے گی اور آئندہ سال 8 نومبر کو ریلیز کی جائیگی۔

تازہ ترین