• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرنس ہیری اور میگھن کی رومانوی زندگی پر مبنی فلم پر شاہی سوسائٹی مشتعل

پرنس ہیری اور میگھن کی رومانوی زندگی پر مبنی فلم پر شاہی سوسائٹی مشتعل

لندن ( نیوز ڈیسک) پرنس ہیری اور میگھن مارکل کے بارے میں ٹی وی فلم ہیری اینڈ میگھن: اے رائل رومانس جسے امریکی نیٹ ورک لائف ٹائم نے بنایا ہے، نے برطانوی شاہی سوسائٹی کو مشتعل کردیا ہے،اس دعویٰ کے ساتھ کہ اس نےنئی منگنی شدہ جوڑے کا تمسخر اڑایا ہے۔ہیری اینڈمیگھن: اے رائل رومانس کی گزشتہ ہفتے 20 سیکنڈ کی جھلکاں سامنے لائی گئیں، جس میں رائل جوڑے کے کردار ان سے مشابہت رکھنے والے اداکار ادا کرتے ہوئے نظر آئے۔ برطانوی شامہی سوسائٹی کے بانی اور چیئرمین تھامس میک آرچر ملز نے ایک پبلیکیشن کو بتایا، مرر ڈاٹ کو ڈاٹ یو کے نے رپورٹ کیا۔جھلکیوں میں ہیری اور میگھن کا کردار ادا کرنے والے اداکار صوفہ پر بیٹھے ہوئے ہیں اور میگھن ہیری کو کہتی ہے کہ مجھے کوئی سچی بات بتاؤ۔ جس کے جواب میں وہ کہتا ہے کہ مجھے اپنی زندگی کی اس رائل پرفیکٹ پکچر میں ضرورت نہیں ہے، مجھے صرف تم چاہئیے ہو۔پھر وہ اپنے گھٹنے کے بل بیٹھ کر انگوٹھی کی ڈبیا کھولتا ہے جبکہ میگھن کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ خوشی سے اپنے کھلے ہوئے منہ پر ہاتھ رکھتی ہے۔فلم 13 مئی کو ریلیز کی جائے گی، ونڈسر کاسٹل میں جوڑے کی شادی سے صرف چھ دن قبل۔ برطانوی اداکار مورے فراسر نے پرنس ہیری جبکہ پریسا فٹز ہینلے نے میگھن مارکل کا کردار ادا کیا ہے۔

تازہ ترین