• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں کیلی گرافی میں بہت منفرد کام کیا جاتا ہے،شیخ ابراہیم بن خلیفہ

پاکستان میں کیلی گرافی میں بہت منفرد کام کیا جاتا ہے،شیخ ابراہیم بن خلیفہ

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) مقامی ہوٹل کی آرٹ گیلری میں ممتاز مصور حامد ناصر کے فن پاروں کے دوروزہ نمائش کا آغاز ہو گیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی بحرین کے قونصل جنرل شیخ ابراہیم بن خلیفہ تھے۔ نمائش میں مصور اور کیلی گرافک آرٹسٹ حامد ناصر کے مصورانہ خطاطی کے مختلف سائز میں 25 فن پارے ڈسپلے کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر مہمان خصوصی شیخ ابراہیم نے فنپاروں کو سراہتے ہے کہا کہ پاکستان میں کیلی گرافی میں بہت منفرد کام کیا جاتا ہے۔کیلی گرافی بھی ایک عبادت ہے۔ ۔ نمائش کی افتتاحی تقریب میں ممتاز آرٹسٹوں کی کثیر تعداد شر یک ہوئی ۔ گیلری کی کوآڈینیٹر حسنہ علی نے بتایا کہ مصور حامد ناصر کے فنپاروں کی نمائش 20 مارچ تک جاری رہے گی۔

تازہ ترین