• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’بلیک پینتھر ‘نے ملکی و غیر ملکی باکس آفس پر دھوم مچا دی

فلم ’بلیک پینتھر ‘نے ملکی و غیر ملکی باکس آفس پر دھوم مچا دی

لاس اینجلس ( مانیٹرنگ ڈیسک) مارول سپر ہیرو ز کے مشہورفکشنل کردار بلیک پینتھرکے گِرد گھومتی ایکشن ایڈونچر سے بھرپور نئی سائنس فکشن فلم’بلیک پینتھر ‘نے باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے ۔پانچویں ویک اینڈ پر فلم نے605ملین ڈالر کمائی کے ساتھ نہ صرف باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے بلکہ ریکارڈبھی قائم کر دیا گیا جواواتار کے بعد دوسری فلم بن گئی ہے جو مسلسل پانچویں ہفتے بھی پہلی پوزیشن پر ہے ۔اس کے علاوہ بلیک پینتھرنے دنیا بھر سے کل1.183بلین ڈالر کما کر بھی ناقدین کو حیران کر دیا ہے ۔ریان کوگلر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی واکنڈانامی سرزمین کے ایک ایسے بادشاہ کے گِرد گھوم رہی ہے جس کی سلطنت میں خانہ جنگی کا آغاز ہو جاتا ہے ۔اپنی حکمرانی کو برقرار رکھنے اور سلطنت کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے سے بچانے کیلئے کنگ ٹی چالابلیک پینتھر کا روپ دھار کر سی آئی اے ایجنٹ اور واکنڈاکی سلطنت کی سیکیورٹی فورسز کی مدد سے اپنے دشمنوں کا خاتمہ کرنے کیلئے اعلانِ جنگ کر دیتا ہے ۔

تازہ ترین