• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج، کاروبار حصص میں ملاجلا رجحان، 100 انڈیکس میں 176 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج، کاروبار حصص میں ملاجلا رجحان، 100 انڈیکس میں 176 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار حصص میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا، ٹریڈنگ کے دوران 100انڈیکس 43300پوائنٹس سے بڑھ کر 43500 پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا مگر مارکیٹ کے سرمائے میں ایک ارب روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ مارکیٹ میں پیر کے رو ز کاروبار کا آغاز مثبت ہوا ،سرمایہ کاروں نےکیمیکل ،فوڈز،بینکنگ سیکٹرز سمیت دیگرمنافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی جس کے سبب انڈیکس 43400 ،43500اور 43600پوائنٹس کی3بالائی حد عبور کر گیا تھا مگر سرمائے کے انخلاء کی وجہ سے انڈیکس 43600پوائنٹس کی حد کو برقرار نہ رکھ سکا اسی سب ٹریڈنگ ویلیو کم ہونے کیساتھ کاروباری حجم بھی کم ہو گیا ۔ مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کے اختتام پر 100انڈیکس میں 176.39پوائنٹس بڑھ کر 43539.60پوائنٹس ہو گیا ۔30انڈیکس 149.32پوائنٹس کے اضافے سے 21700.01پوائنٹس اور آل شیئرز انڈیکس 11.43 پوائنٹس بڑھ کر 31619.13پوائنٹس ہو گیالیکن انڈیکس میں معمولی تیزی کے باوجودمارکیٹ سرمائے میں کمی ہوئی۔ پیر کو مجموعی طور پر 369کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 188کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،166میں کمی اور 15کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔پیر کو مارکیٹ میں 11کروڑ 59لاکھ 68 ہزار سے زائدحصص کے سودے ہوئے جبکہ گزشتہ جمعہ کو 19کروڑ 33لاکھ 97ہزارسے زائد شیئرزکا کاروبار ہوا تھا۔ مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ ایک ارب 63 کروڑ 79 لاکھ 91ہزار 674روپے گھٹ کر 90 کھرب 63 ارب 18کروڑ 41لاکھ 43ہزار 715 روپے رہ گیا ۔ کاروبار کے لحاظ سے لوٹے کیمیکل 2کروڑ 1لاکھ ،نیمائر ریسائنس 94لاکھ 94ہزار ،فوجی فوڈز لمیٹڈ 60لاکھ 45ہزار ،فیصل بینک 44لاکھ اور ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 43لاکھ 59ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے رفحا ن میظ کے حصص کی قیمت 100.00روپے کے اضافے سے 7800.00روپے ہو گئی اسی طرح گندھارا انڈسٹریز کے حصص کی قیمت 40.21روپے کے اضافے سے 844.48روپے ہو گئی جبکہ فلپ مورس پاک اور پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمتوں میں بالترتیب 157.50روپے اور 105.25روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد فلپ مورس پاک کے حصص کی قیمت کم ہو کر 2992.50روپے او ر پاک ٹوبیکوکے حصص کی قیمت کم ہو کر 1999.75روپے پر آ گئی ۔

تازہ ترین