• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اندرون سندھ گندم کے خریداری مراکز نہ کھلنےکیخلاف آبادگاروں کا احتجاج

اندرون سندھ گندم کے خریداری مراکز نہ کھلنےکیخلاف آبادگاروں کا احتجاج

ہالا+سیٹھارجہ(نامہ نگار)اندرون سندھ مختلف شہروں میں گندم کی نئی فصل مارکیٹ میں آگئی سرکاری خریداری کےمراکزقائم نہ ہوسکے۔ہا لا ،نیوسعید آباد اور مٹیاری کی آبادگارتنظیموں ہاری ویلفیئرسوسائٹی ورزرعی شعبہ سےوابستہ کاشتکاروں نےگندم کی فصل کی سرکاری طورعدم خریداری پرسخت احتجاج کرتےہوئےکہاہےکہ گزشتہ سال بیوپاریوں کوبارادنہ فروخت کرنےوالی مافیاخفیہ طریقے باردانہ فروخت کررہی ہے۔ اخترحسین فتح محمدعلی بخش ماچھی طالب علی رمضان کاکانواب علی ساون نوید اور دیگر نے احتجاجی مظاہرےکےبعدپریس کانفرنس میں الزام لگایاکہ ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولرمٹیاری کی نگرانی میں ہالا نیو سعیدآباد مٹیاری بھٹ شاہ اڈیرولعٰل سمیت ضلع بھرتمام 11 سینٹرز کےفوڈانسپکٹروں نےگندم کی مارکیٹ آنے کے باوجود گزشتہ سال کی طرح خریداری مراکزقائم نہیں کئےباردانہ کی خفیہ فروخت کیلئےفوڈانسپکٹرسیاسی بنگلوں اوطاقوں اور دیگرخفیہ مقامات سےباردانہ فروخت کررہےہیں آبادگاروں نےچیف جسٹس ہائی کورٹ آف سندھ سےاپیل کرتے ہوئےکہاہےکہ غریب آبادگاروں کااستحصال روکنے کیلئےباردانہ کی منصفانہ تقسیم کویقینی بنایاجائے تاکہ کاشتکارسرکاری امدادی قیمتوں سےاستفادہ حاصل کرسکیں۔ دریں اثنا ضلع خیرپور کے سندھ آبادگار بورڈ کے رہنما عبدالعزیز بھنبھرو،سید غلام عباس شاہ لکیاری، منظور حسین ؐنگنیجو ،غوث بخش سھتو ایوان زراعت کے رہنما امیر علی خاصخیلی،غلام حسین چانگ، آبادگار اتحاد کے نظر حسین لاڑک،رضا حسین کھوکھر،کانڈیرو خان،خدا بخش سہتو اور دیگر نے صوبائی وزیر خوراک نثار احمد کھوڑو سے مطالبہ کیا ہے کے گندم کی خریداری کے سینٹرز فوری طور پر کھول کر کاشتکاروں کو باردانے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

تازہ ترین