• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائیکرو فنانس کے جاری کردہ قرضوں کی شرح میں 49فیصد کا اضافہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سال 2017 کی تیسری سہ ماہی کے دوران مائیکرو فنانس کے شعبہ کی جانب سے جاری کردہ قرضوں کی شرح میں 49فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اس دوران 183ارب روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے ہیں۔رپور ٹ کے مطابق شعبہ کی جانب سے 235ارب روپے کے چھوٹے قرضے فراہم کئے گئے اور مائیکرو فنانس کے شعبہ کی جانب سے فراہم کردہ قرضوں کا اوسط حجم 43 ہزار روپے رہا ہے۔مائیکرو فنانس کے ماہرین نے کہا کہ پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ مائیکرو فنانس کے شعبہ کی کارکردگی میں اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کا شعبہ اور چھوٹے کاشتکار معاشی ترقی کے انجن کی حیثیت رکھتے ہیں۔80فیصد سے زائد غیرزرعی افرادی قوت کو ایس ایم ایز کا شعبہ روزگار فراہم کرتا ہے جبکہ پاکستان کے 70 فیصد سے زائد کسان 5 ایکڑ سے کم رقبہ پر کاشتکاری کرتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق مائیکرو فنانس کا شعبہ قومی معیشت کی ترقی میں اہم کردار کا حامل ہے جو چھوٹے کاروباری اداروں اور کاشتکاروں کی مالی ضروریات کے لئے چھوٹے اور آسان قرضوں کی فراہمی سے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔
تازہ ترین