• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینک الفلاح کے وفد کی چیئرمین کاٹی سے ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بینک الفلاح کی سینئر مینجمنٹ ٹیم کے ارکان، بشمول 3 گروپ سربراہان، گروپ ہیڈ ریٹیل بینکنگ مہرین احمد ، گروپ ہیڈ کارپوریٹ انویسٹمنٹ بینکنگ اینڈ انٹرنیشنل بزنس بلال اصغر اورگروپ ہیڈ ٹریژری ، کپیٹل مارکیٹس اینڈ فنانشل انسٹی ٹیوشنزسید علی سلطان نے بینک کے دیگر ملازمین کے ہمراہ کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا جہاں انھوں نے ایسوسی ایشن کے ارکان، انڈسٹری مالکان اور کاروباری افراد سے ملاقاتیں کیں۔ کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر طارق ملک نے بینک الفلاح کے وفد کا استقبال کیا۔ملاقات کے دوران ملک کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری شعبے سے متعلق بینک کی پالیسی ، برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات اور مستقبل کی معاشی مشکلات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تازہ ترین