• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم جے ایس فاؤنڈیشن کا بائیکیا سے ملکر بائیکر سپورٹ اسکیم کا آغاز

کراچی (نیوز ڈیسک) مہوش اینڈ جہانگیر صدیقی فاؤنڈیشن (ایم جے ایس ایف)نے بائیکرز سپورٹ اسکیم کے آغاز کیلئے بائیکیا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کے ساتھ معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں ۔ اس پروگرام کے ذریعے بائیکیا سے رجسٹریشن کروانے والے بائیکرز بلاسود قرضے اورفنانشنل سلوشنز کیلئے درخواست دے سکیں گے جو ایسے افراد کے آمدن بڑھائے گا ۔ روزگار بڑھانے اور مائیکرو کریڈٹ کے فروغ کی کاوشوں کو مزید بڑھاتے ہوئے ایم جے ایس ایف بائیکیا سے منسلک بائیکرز کو ضرورت آلات حاصل کرنے کیلئے زیرو مارک اپ پر کریڈٹ کی سہولت دے گا ۔ یہ شراکت داری ملک میں روزگار کے مواقع کو فروغ دے گی اور ایسے افراد کو مواقع دے گی کہ وہ اپنی آمدن بڑھائیں۔ اس انتظام کے تحت ہر بائیکر کو اسمارٹ فون ، آلات اور لائسنس کی سہولت میسر آئے گی جس کی لاگت 6 سے 12 ہزار روپے کے درمیان ہوگی ۔ یہ رقم بلاسود فراہم کی جائے گی جو 8ہفتوں میں واپس کرنا ہوگی۔ پہلے مرحلے میں بائیکیا سے رجسٹرڈ 700 افراد مستفید ہوں گے ۔
تازہ ترین