کراچی (اسٹاف رپورٹر ) وفاقی حکومت نے برآمدات کے فروغ کیلئے وزیراعظم کے مراعاتی برآمدی پیکیج کی مد میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو 5ارب روپے جاری کردیئے جس سے پیکیج کے اجرا کی مجموعی مالیت بڑھ کر 21ارب50کروڑ روپے ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق برآمد کنندگان نے اسٹیٹ بینک کو37 ارب روپے مالیت کے ریفنڈ کلیمزجمع کروائے ہیں جوتصدیق کے مرحلے میں ہیں۔ تصدیق ہونے پر ان ریفنڈ کلیمز کی ادائیگی کامرحلہ شروع ہوگا۔ ٹیکسٹائل ڈویژن کے ترجمان کنور عثمان نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ وفاقی وزارت خزانہ نے5ارب روپے ٹیکسٹائل برآمد کنندگان کیلئے وزیراعظم کے مراعاتی پیکیج کے تحت جاری کئے ہیں۔ مرکزی بینک 30 یوم کے اندر ریفنڈ کلیمز کی اسکروٹنی کے بعد رقوم متعلقہ بینکوں کوجاری کرے گا جوبرآمد کنندگان کے بینک کھاتوں میں براہ راست منتقل کردی جائیں گی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) ریفنڈ کلیمز کی تیز تصدق کی غرض سےاسٹیٹ بینک کوالیکٹرونک ڈیٹا فراہم کرے گا۔