• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینگرو فوڈ اور گرین لینڈ زون کے در میان معاہدے پر دستخط

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اینگرو فوڈز لمیٹڈ پاکستان نے حال ہی میں گرین لینڈ زون کے ساتھ ایک اہم معاہدے پر دستخط کئے ہیں ، جوکسانوں کو زرعی مشینری اور ڈیری فارموں کو مالیاتی معاونت فراہم کرنے والاایک تجربہ کار ادارہ ہے۔اس معاہدے کامقصد ، ڈیری فارموں کے لئے جدید مشینری اور آلات کا حصول آسان بناکر ، کسانوں کو ضروری تربیت فراہم کرنا اور ان کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرناہے۔اس معاہدے کے مطابق، اینگرو فوڈز ترقی پسند فارمرزکی تکنیکی ضروریات کا گہرا تجزیہ کرنے کے بعد، انہیں منافع بخش اور جدید کاروباری طریقہ کارپر اہم مشاورت اور معلومات فراہم کرے گا۔اس کے بعد اینگرو کی تجویز کردہ مشینری کے حصول ، تنصیب ، دیکھ بھال اور تربیت کے لئے گرین لینڈ زون کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔ اس موقع پر اینگرو فوڈز کے ڈائریکٹر ایگری بزنس سعود پاشا نے کہا کہ اس معاہدے کے تحت ہونے والے اقدامات سے پاکستان میں مویشیوں اور دودھ کی پیداوار کے شعبے اور کارکردگی میں انقلابی تبدیلیاں لائی جا ئیں گی۔ فارمرز کو جدید ٹیکنالوجی کے حصول اور استعمال کی جانب راغب کرنے کے حوالے سے یہ موثر پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔
تازہ ترین