• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سپر لیگ کرکٹ کے فائنل کیلئے ٹکٹوں کی بلیک شروع

پاکستان سپر لیگ کرکٹ کے فائنل کیلئے ٹکٹوں کی بلیک شروع

کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) اتوار کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ کرکٹ کے فائنل کیلئے ٹکٹوں کی بلیک کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، سوشل میڈیا اور فیس بک پر ایک ہزار والے ٹکٹ تین، ساڑھے تین ہزار روپے میں اور چار ہزار والے ٹکٹس چھ ہزار میں دستیاب ہونے کے اشارے دیئے جارہے ہیں۔ پی ایس ایل فائنل کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ 15 مارچ جمعرات کوکورئیر کمپنی کی مقررہ32 شاخوں پر شروع ہوا اور دو گھنٹوں میںایک ہزار روپے والےٹکٹ ختم ہوگئے جس کے بعد ایک ہزار روپے میں ٹکٹس لینے کے خواہشمند افراد نے 4 ہزار روپے والے ٹکٹس خریدے لیکن پھر بھی شائقین کی بڑی تعدادمیں خالی ہاتھمایوسی کے عالم میں گھروں کو روانہ ہوئے۔ ٹکٹ بلیک مافیا ایک ہزار اور چار ہزار والے ٹکٹوں کے حصول میں فروخت کے ابتدائی وقت سے ہی سرگرم ہوگئی تھی اور ٹکٹس کی بڑی تعداد اپنے قبضے میں کرنے کامیاب رہی تھی۔امکان ہےجیسے فائنل قریب آئے گا ٹکٹ بلیک کرنے والی مافیا کی بلیک مارکیٹنگ میں بھی اضافہ ہوگا۔

تازہ ترین