• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ انڈیز 2019 ورلڈ کپ کے دروازے پر،زمبابوے کو ہرادیا

ویسٹ انڈیز 2019 ورلڈ کپ کے دروازے پر،زمبابوے کو ہرادیا

ملتان (اسپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائر میں زمبابوے کو ہرا کر 2019 کے ورلڈ کپ کے قریب پہنچ گئی ۔ ہرارے میں اس نے 290 رنز کا ہدف حاصل کرکے اہم ترین کامیا بی حاصل کی۔ زمبابوے نے پہلے کھیلتے ہوئے برینڈن ٹیلر کی شاندار سنچری کی بدولت 289 رنز اسکور کئے، ٹیلر 138 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔جیسن ہولڈر نے 35 رنز دیکر 4 وکٹیں لیں۔ کیریبین سائیڈ نے مارون سموئلز کے 86 اور ایون لیوس کے 64 رنز کی بدولت ہدف 49 اوورز میں 6 وکٹ پر حاصل کرلیا۔سموئلز میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

تازہ ترین