• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر لیگ سے لطف اندوز ہوا،جلد پاکستان آئونگا،اوئن مورگن

سپر لیگ سے لطف اندوز ہوا،جلد پاکستان آئونگا،اوئن مورگن

لاہور (نمائندہ خصوصی) کراچی کنگز کے کپتان اوئن مورگن کا کہنا ہے کہ میں پاکستانی پرستاروں سے یہی کہوں گا کہ آپ کے درمیان جلدی آئوں گا۔ اس بار میں نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گذارنے کی وجہ سے معذرت کی تھی لیکن دبئی شارجہ میں ایک ہفتے پی ایس ایل کو بھرپور انجوائے کیا۔ گذشتہ سال بھی ٹورنامنٹ کا بھرپو ر مزہ لیا تھا۔ ایک ہفتہ پی ایس ایل تھری کا حصہ رہا اور بھرپور لطف اندوز ہوا،مستقبل میں بھی پی ایس ایل کھیلنے کا خواہشمند ہوں۔ عارضی کپتانی مشکل ہوتی ہے میری نیک خواہشات کراچی ٹیم کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ناقص بولنگ کا بھرپور فائدہ لیوک رونکی نے اٹھایا اور میچ اپنی ٹیم کے نام کردیا۔ جب کوئی ٹیم جارحانہ انداز میں کھیلتی ہے تو چانسز بھی دیتی ہے تاہم ہم ان سے فائدہ نہیں اٹھا پائے۔ ہم نے بیٹنگ ٹھیک کی تھی، ہمارا اسکور میچ وننگ نہیں لیکن مناسب تھا۔ہم نے ٹورنامنٹ میں کئی کیچز چھوڑے ہیں، شارجہ میں اوس بہت زیادہ تھی وہاں کیچ چھوڑنے کی ایک وجہ سے یہ بھی ہوسکتی ہے تاہم آج بہت کم شبنم تھی اس لیے وہ وجہ نہیں ہوسکتی۔

تازہ ترین