میڈرڈ (نیوز ایجنسیز) عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اسپینش لیگ میچ میں گیرونا کے خلاف چار گول کرتے ہوئے ریال میڈرڈ کو 6۔3 سے آسان فتح دلا دی۔
پرتگالی فٹبالر نے پہلے ہاف میں ایک گول کیا جبکہ دوسرے ہاف میں تین گول داغ دیے۔
یہ ان کے کیریئر کی 50 ویں ہیٹ ٹرک تھی۔ انہوں نے گذشتہ 11 میچوں میں کل 21 گول اسکور کیے ہیں۔