• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
مصر :پانچ روز میں 36دہشت گرد ہلاک

کراچی(نیوزڈیسک)مصر میں 5روز کے دوران 36دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ مصری فوج نےپیر کو بتایا کہ یہ ہلاکتیں جزیرہ نما سینائی میں جاری کارروائی کے دوران ہوئیں، صدر عبدالفتح السیسی کی جانب سے 3ماہ کے دوران اسلامک اسٹیٹ کو ختم کرنے کے اعلان کے بعد فوج نے فروری میں یہ آپریشن شروع کیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ ان پانچ دنوں میں350 کےقریب افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

تازہ ترین