• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی کا عفرین پر قبضہ ،بم دھماکے میں 11افراد ہلاک

کراچی(نیوزڈیسک)ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترک دستوں کی پشت پناہی میں لڑنے والے شامی باغیوں نے عفرین کے علاقے سے کرد جنگجوؤں کو مکمل طور پر باہر دھکیل دیا ہے، دوسری جانب عفرین میں ہونیوالے ایک دھماکے میں 7شہری اور’’فری سیرین آرمی‘‘ کے 4جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔غیرملکی میڈیا کےمطابق ترک صدر نے شامی علاقے عفرین پر قبضے کو ایک بڑی کامیابی سے تعبیر کیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ یہ عسکری کارروائی شمالی شام میں کردوں کے زیر اثر دیگر علاقوں تک بھی پھیل سکتی ہے۔ دوسری جانب ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق دھماکہ ایک چار منزلہ عمارت میں اس وقت ہوا جب ترکی کے حمایت یافتہ جنگجو اس کی تلاشی لے رہے تھے۔خبر رساں ادارے نے کہا کہ بم’’دہشت گردوں‘‘ نے عمارت میں نصب کیا تھا جس کے دھماکے سے نزدیکی عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
تازہ ترین