• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوران پرواز انجن فیل‘ایوانکا ٹرمپ کے ہیلی کاپٹر کو واپس اتار لیا گیا

واشنگٹن ( جنگ نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا کے ہیلی کاپٹر کا انجن دوران پرواز فیل ہوگیا۔


ایوانکاٹرمپ شوہر کے ہمراہ واشنگٹن سے نیویارک جانے کے لیےدو انجن والے ہیلی کاپٹر میں سوار تھیں کہ پرواز کے دوران اچانک ہیلی کاپٹر کا ایک انجن فیل ہوگیا جس پر پائلٹ نے فوری طور پر واپس جانے کا فیصلہ کیا اور ہیلی کاپٹر کا رخ موڑ کر اسے بحفاظت واشنگٹن کے رونالڈ ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرادیا،پورٹس میں بتایا گیا کہ دوسرے ہیلی کاپٹر کی عدم دستیابی پر جوڑے کو کمرشل فلائٹ سے نیویارک روانہ کیا گیا ۔

تازہ ترین