• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سربراہ پاک بحریہ کی کمانڈرنیول فورسز کویت سے ملاقات، باہمی تعاون پرزور

سربراہ پاک بحریہ کی کمانڈرنیول فورسز کویت سے ملاقات، باہمی تعاون پرزور

اسلام آباد(وقائع نگار) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی جو کویت کے سرکاری دورے پر ہیں نے کمانڈرکویت نیول فورسز بریگیڈیئر جنرل خالد عبداللہ اور کمانڈر کوسٹ گارڈ کمانڈر شیخ مبارک علی یوسف ال صباء سے ملاقاتیں کیں۔کویت نیول فورسز کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل خالد عبداللہ سے ملاقات کے دوران ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے باہمی دلچسپی اور دو طرفہ بحری تعاون کے اُمورپر تبادلہ خیال کیا۔دونوں ممالک کی بحری افواج کے سر براہان نے تربیت، تکنیکی افرادی قوت اور مہارتوں کی فراہمی کے شعبوں میں دونوں افواج کے مابین باہمی تعاون کو مزید بڑھانے پر زور دیا۔ کویت نیوی کو ٹریننگ اور تربیت یافتہ افرادی قوت کی فراہمی کے سلسلے میں کویت نیول فورسز کے سر براہ نے پاک بحریہ کے کردار کی تعریف کی۔ بریگیڈیئر جنرل خالد عبداللہ نے علاقائی بحری امن اور استحکام کے سلسلے میں مؤثر اور پائیدار اقدامات اُٹھانے پر پاک بحریہ کے کردار اور عزم کو سراہا۔پاک بحریہ کے سر براہ نے کویت میں پاکستان کے سفیر غلام دستگیر اور مسلح افواج کے سابق عہدیداران سے بھی ملاقات کی۔

تازہ ترین