• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل فائنل اہم شاہراہیں بند، 12تا5شائقین اسٹیڈیم جائیں گے

پی ایس ایل فائنل اہم شاہراہیں بند، 12تا5شائقین اسٹیڈیم جائیں گے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کے فائنل کے موقع پر اہم شاہراہوں کو بند کیا جائیگا، شہری صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں، اسٹیڈیم میں صرف موبائل فون لانیکی اجازت ہوگی، دوپہر 12سےشام5بجے تک شائقین کو اسٹیڈیم پہنچایا جائیگا، سیکورٹی کیلئے پاک فوج اور کمانڈوز بھی تعینات کیئے جائینگے اورفضائی نگرانی بھی کی جائیگی ۔ان خیالات کا اظہار سندھ کے وزیر اطلاعات،ڈی آئی جی ایسٹ اور رینجرز افسران نے ڈی آئی جی ایسٹ آفس میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر ایسٹ،پی سی بی کے منیجر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔رینجرز کے بریگیڈیئر شاہد کے مطابق میچ دیکھنے والے صرف موبائل فون لانے کی اجازت ہے کسی قسم کا بیٹری پاور بینک لانے کی اجازت نہیں ہوگی، دوپہر بارہ بجے سے شام پانچ بجے تک شائقین کو اسٹیڈیم تک پہنچایا جائیگا،شام پانچ بجے کھلاڑیوں کی آمدورفت کے سبب عوام کیلئے راستے بند کردیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میچ ختم ہونے کے بعد شائقین کو شٹل سروس تک پہنچایا جائیگا۔ ڈی ائی جی ایسٹ ذوالفقار لاڑک نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کے اندر کی سیکورٹی پاکستان رینجرز سنبھالے گی جبکہ اسٹیڈیم کی بیرونی سیکیورٹی، اطراف کے علاقوں کی سیکیورٹی، ہوٹلز کی سیکیورٹی بمعہ مین روٹس وغیرہ سندھ پولیس کے ذمہ رہیں گے،نیشنل اسٹیڈیم اور اس کے قریبی علاقوں میں تمام رہائشی کی تعداد اور ان کی سرگرمیاں کے متعلق سروے کیا گیا ، کمانڈاینڈکنٹرول سینٹر سے نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف اور روٹ کے علاقوں کی نگرانی کی جائے گی۔

تازہ ترین