• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاورہائیکورٹ ، 3 نئے مستقل ججوں نے حلف اٹھا لیا،ایک جج ریٹائر

پشاور(نمائندہ جنگ)پشاورہائی کورٹ کے تین نئے مستقل ہونے والے ججوں نے اپنے عہدوں کاحلف اٹھالیاہے جن میں جسٹس عبدالشکورٗ جسٹس اعجازانورا ورجسٹس سیدعتیق شاہ شامل ہیں جبکہ جسٹس یونس تہیم مدت ملازمت مکمل ہونے پرریٹائرڈ ہوگئے ہیں اس موقع پر مستقل ہونے والے نئے ججوں کی حلف برداری تقریب منعقد ہوئی جس میں چیف جسٹس یحیی آفریدی نے مستقل ہونے والے ججوں سے حلف لیاحلف برداری کی تقریب میں پشاورہائی کورٹ کے جسٹس صاحبان ٗ ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج پشاورٗ پشاورہائی کورٹ کے رجسٹرار ٗ ایڈوکیٹ جنرل آفس کے لاء افسروں اوراٹارنی جنرل آفس کے لاء افسروں ٗ پشاورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں ٗ پشاوربار کے عہدیداروں اوروکلاء نے کثیرتعداد میں شرکت کی پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے مستقل ہونے والے ججوں سے حلف لیاجبکہ بعدازاں ریٹائرہونے والے جسٹس یونس تہیم کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس بھی منعقد ہوااس موقع پرپشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس یحی آفریدی نے اپنے خطاب میں کہاکہ جسٹس یونس تہیم جج کے ساتھ ساتھ ایک بہترین انسان بھی تھے جو شعروشاعری کے ساتھ بھی لگائو رکھتے تھے معاشیات ان کاپسندیدہ مضمون تھا اورانہیں جب بھی کوئی ٹاسک سونپاگیا انہوں نے ا بھرپوراندازمیں پایہ تکمیل تک پہنچایا ۔
تازہ ترین