• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے کراچی سے متعلق بیان کی مذمت کرتے ہیں، امیر بھنبھرو

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سند ھ نیشنل پارٹی کے چیئرمین امیربھنبھرو نے کہا ہے کہ عمران خان کے سندھ کے دل کراچی سے متعلق تعصب پر مبنی بیان کی مذمت کرتے ہیں،عمران خان کو یہ بات سمجھنی چاہئے کہ سیاست کرنا ہر کسی کا بنیادی حق ہے،مگر ہم کسی کو ایسی سیات کرنے کی اجازت نہیں دیں گے جو سندھ کی سلامتی پر وار کرے۔ حالیہ کراچی میں میٹ دی پریس کانفرنس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پر سندھ والے حکومت کر رہے ہیں کراچی پر کراچی والوں کی حکومت ہونی چاہئے اور سندھ میں میں عمران خان کو بانی متحدہ کا حشر یاد رکھنا چاہئے۔اپنے ردعمل میں امیر بھنبھرو کہا کہ باہر سے آنے والے لیڈر زمینی حقائق سے ناواقف ہیں وہ سندھ کے عوام کے احساسات اورجذبات سے عاری ہیں اور ان کا سندھ کی تاریخ، زبان، کلچر، جغرافیہ، سیاسی اقتصادی مفادات سے کوئی تعلق نہیں ہے وہ صرف سندھ کو مال غنیمت سمجھتے ہیں اور ان کی سوچ مختلف اوقات پر ظاہر ہوتی رہی ہے۔ امیر بھنبھرو نے کہا کہ عمران خان اردو بولنے والوں کا ووٹ حاصل کرنے کے لئے سندھ کی مستقل آبادی سندھی اور اردو بولنے والوں کے بیچ نفرت والی سیاست کر کے سندھ دشمن سیاست کو طول دے رہا ہے ہم ایسی سوچ کو نامنظور کرتے ہیں۔سندھ نیشنل پارٹی عمران خان کےسندھ کی دل کراچی کے سے متعلق تعصب پر مبنی بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔
تازہ ترین