• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑے ٹیکس مراکز میں نئے چیف کمشنر اور کمشنر آئی آر تعینات کر دیئے گئے

اسلام آباد (حنیف خالد) ایف بی آر کے بنیادی سکیل نمبر 21,20,19کے سینئر عہدیداروں نے نئے مقامات پر چارج سنبھال لیا ہے بنیادی پے سکیل نمبر 21 کے آئی آر ایس آفیسر مصطفےٰ سجاد حسن نے چیف کمشنر آئی آر ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد کا عہدہ چھوڑ کر چیف کمشنر لارج ٹیکس پیرز یونٹ اسلام آباد کاچارج لے لیا ہے آئی آر سروس کے بنیادی سکیل 21 کے عہدیدار رضا منور نے اپنا چارج دیکر اسلام آباد ریجنل ٹیکس آفس کے چیف کمشنر کا عہدہ سنبھالا ہے ۔ مس آمنہ حسن بنیادی اسکیل 20 نے چیف ایف بی آر کا چارج دیکر لاہور آر ٹی او IIزون Iکی کمشنر کا چارج لے لیا ہے مس حنا اکرم نے کمشنر کارپوریٹ آر ٹی او کا چارج چھوڑ کر کمشنر زون IVایل ٹی یو کراچی کی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں ظفر رفیق صدیقی کمشنر اپیلز IIIکراچی نے اپنی ذمہ داریاں چھوڑ کر کمشنر زون IIکارپوریٹ آر ٹی او کراچی کا عہدہ سنبھالا ہے ۔ بشیر احمد کمشنر اپیلز Vکراچی نے اپنا عہدہ خالی کر کے ڈائریکٹر اویلوایشن آئی او سی او کراچی کا چارج لیا ہے مس سیما رضا بخاری پاکستان کسٹم سروس بنیادی سکیل 20 نے چیف ایف بی آر کا چارج لے لیا ہے ۔ ملک محمد خان اعوان کمشنر آر ٹی او سرگودھا کی 12 اپریل 2018 سے ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے مس رخسانہ سعید اکاؤنٹنٹ ممبر اپیلٹ ٹربیونل کراچی کی دس جولائی 2018 سے ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
تازہ ترین