• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایٹمی ہتھیاروں پرپابندی کاعالمی معاہدہ،روس کادستخط کرنے سےانکار

ماسکو(جنگ نیوز)امریکا اور یورپ سے کشیدگی کے بعد روس نے ایٹمی ہتھیاروں پر پابندی کے عالمی معاہدے پر دستخط نہ کرنے کا اعلان کردیا۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ عالمی سلامتی اور استحکام کیلئے جوہری ہتھیار لازمی ہیں۔ ماسکو میں ٹی وی اور ریڈیو کو انٹرویو میں سرگئی لاروف کا کہنا تھاکہ امریکا، برطانیہ، فرانس اور دیگر یورپی ممالک کے ایٹمی ہتھیار استعمال کے لیے تیار ہیں یہ کھلی جارحیت ہے۔روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ روس تو کیا کوئی اور ایٹمی طاقت بھی جوہری ہتھیار کبھی ترک نہیں کرے گی۔ لاروف نے کہاکہ ایٹمی ہتھیار ہی عالمی امن و سلامتی کی ضمانت ہیں، روس کسی بھی قیمت پر ایٹمی ہتھیار ختم نہیں کرے گا۔
تازہ ترین